پروٹیز 262 پر آوٹ،پاکستان کا مایوس کن آغاز

فوٹو: فائل


جوہانسبرگ:پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پہلے دن کے کھیل کے اختتام پرپاکستان نے  دو وکٹوں کے نقصان پر 17 رنز بنا لیے ہیں۔

اس سے قبل پروٹیز کی پوری ٹیم 262 رنز اسکور کر کے آوٹ ہو گئی ،ایڈن ایکرم نے 90 ،ڈی برونے 49 اور ہاشم آملہ نے 41 رنز کی اننگز کھیلی ،جبکہ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 3 جبکہ محمد عامر،محمد عباس اور حسن علی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جواب میں پاکستانی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا،گزشتہ ٹیسٹ میچوں میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے شان مسعود محض 2 رنز اسکور کر کے فلینڈر کے ہاتھوں آوٹ ہوئے جبکہ سینئر بلے باز اظہر علی صفر پر فلینڈر کا شکار بنے۔

اس سے قبل کھیل کے آغاز میں پروٹیز نے  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقی بلے باز میدان میں آئے تو خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ چھ رنز پر گری جب ٹیم کے نئے کپتان ڈین ایلگر صرف پانچ رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے۔

پہلی وکٹ گرنے کے بعد ہاشم آملہ میدان میں آئے تو ایڈن مرکرم کے ساتھ مل کو کھیل کو آگے بڑھایا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو وائٹ واش سے بچنے کے لیے جیتنا ہوگا۔

پاکستانی ٹیم نے آج تک وانڈررز میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا ہے۔ 1998 میں دونوں ٹیموں کے مابین کھیلا گیا ایک ٹیسٹ میچ بارش کی نذر ہونے سے ڈرا ہوا تھا۔

ٹیم اسکواڈز پر ایک نظر

قومی ٹیم کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں میدان میں اتری جب کہ جنوبی افریقی ٹیم  فاف ڈو پلیسی  کی جگہ ڈین ایلگر کی کپتانی میں شاہینوں کا مقابلہ کرنے میدان میں آئی۔

آئی سی سی نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد سلواوور ریٹ کی بنا پر پروٹیز کپتان فاف ڈوپلیسی پر ایک میچ کی پابندی عائد کر دی تھی۔

قومی ٹیم وائٹ واش سے بچنے کے لیے نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترے گی، ٹیم اسکواڈ میں چار فاسٹ بالرز اور ایک اسپنر شامل ہوگا۔

ٹیم فاسٹ بالنگ کے شعبے میں محمد عامر، محمد عباس،فہیم اشرف اور حسن علی کی خدمات حاصل کر رہی ہے جب کہ لیگ اسپنر شاداب خان بھی مخالف ٹیم کی بیٹنگ لائن کو گرانے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے سریز کے دونوں میچ جنوبی افریقہ نے جیتے تھے۔


متعلقہ خبریں