نئی گاج ڈیم تعمیر کیس، اسد عمر اور وزیر توانائی عدالت طلب

فوجی عدالتوں سے سزایافتہ196مجرموں کی رہائی کا حکم معطل

فائل فوٹو


اسلام آباد:  سپریم کورٹ آف پاکستان نے  نئی گاج ڈیم تعمیر کیس میں وزیرخزانہ اسد عمر اور وزیرتوانائی عمر ایوب کو منگل کے روز طلب کر لیا ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے دو رکنی بینچ نے جمعے کے روز نئی گاج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کی جس  میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی سمیت دیگر فریقین پیش ہوئے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کا بتایا کہ سی ڈی ڈبلیو پی کی میٹنگ میں ڈیم کی تعمیر کرنے کی سفارش ایکنک کو کردی گئی ہے۔ بینچ کے سربراہ نے ریمارکس دیے کہ اس طرح تو یہ معاملہ ایکنک میں جاکر پھنس جائے گا۔

عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ پیر تک سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس کے منٹس عدالت میں پیش کیے جائیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے خواہش تھی کہ میرے ہوتے ہوئے معاملہ حل ہو جاتا مگر بعض خواہشیں خواہشیں رہ جاتی ہیں۔

بینچ کے رکن جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ آپ کا ابھی ایک ہفتہ باقی ہے۔

عدالت نے وزیر توانائی اور وزیرخزانہ کو طلب کرتے ہوئے معاملے کی سماعت منگل 15 جنوری 2019 تک ملتوی کردی۔


متعلقہ خبریں