پنجاب کے اسپتالوں کو اسٹنٹس کی فراہمی شروع

پنجاب کے اسپتالوں کو اسٹنٹس کی فراہمی شروع | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


لاہور: اسٹنٹس کی خریدو فروخت کیلئے محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے بنائی گئی مرکزی کمیٹی نے قیمتوں کا تعین کرنے کے بعد اسپتالوں کو اسٹنٹس کی فراہمی شروع کر دی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کی بنائی گئی کمیٹی نے اسٹنٹس کے نرخ مقرر کرنے تھے جو تاحال نہیں ہوسکے تھے تاہم  ہم نیوز کی جانب سے معاملہ اٹھانے کے بعد قیمتوں کا تعین کرلیا گیا ہے اور پنجاب کے 11 کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹس  سمیت تمام سرکاری اسپتالوں کو اسٹنٹس اور کارڈیالوجی کے دیگر آلات فراہم کیے جائیں گے۔

اسٹنٹس کی قمیتیں 13 ہزار سے 30 ہزار کے درمیان رکھی گئی ہیں جن کا اطلاق فوری ہوگا۔

مشیر صحت برائے پنجاب حنیف پتافی نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صوبے کے تمام اسپتالوں کو اسٹنٹس اور کارڈیالوجی کے دیگر آلات خریدنے کیلئے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام اسپتالوں میں اسٹنٹس کی محدود تعداد موجود تھی لیکن اس حکمنامے کے بعد صورتحال مزید بہتر ہو جائے گی۔

خیال رہے کہ ہم نیوز کی جانب سے معاملہ اٹھانے سے قبل اسٹنٹس کی خریداری کے لیے بنائی گئی کمیٹی نے ریٹس کی منظوری نہیں دی تھی جس کے سبب لاہور کے پی آئی سی سمیت دل کے دیگر اسپتالوں میں اسٹنٹس کا اسٹاک بالکل ختم ہوچکا تھا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہم نیوز کو بتایا تھا کہ ادویات اور اسٹنٹس کی خریداری کے لیے 32ارب کا بجٹ رکھا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں