پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات

فوٹو: فائل


پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات  کی اور  پارلیمانی امور سمیت قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات اسپیکرز ہاؤس میں ہوئی۔

دوران ملاقات اسپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کمیٹیوں کو جلد فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت سے عوامی مفاد کی قانون سازی ناگزیر ہے۔

سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عوامی مسائل کے حل کے لیے قانون سازی میں تعاون پر تیار ہے۔

سابق اپوزیشن لیڈر نے  حکومت کو منی بجٹ نہ لانے مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عوام پر بوجھ ڈالنے والے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرے گی۔


متعلقہ خبریں