چینی قونصل خانے پر حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ملوث، امیر شیخ



کراچی: پولیس چیف امیر شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کی منصوبہ بندی بھارتی خفیہ ایجنسی کی ایما پر افغانستان میں ہوئی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی امیرشیخ نے زرائع ابلاغ کو بریفنگ میں بتایا کہ  دہشتگردانہ حملے میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں اور تخریبی منصوبے کے ماسٹر مائنڈ اسلم اچھو کی موت کے بارے میں اس وقت تک تصدیق نہیں کر سکتے جب تک نعش نہ دیکھ لیں۔

امیر شیخ نے بتایا کہ چینی قونصل خانے پر حملہ کے لئے اگست میں ریکی کی گئی اور جن سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں محمد عارف، ہاشم، اور اسلم مغیری شامل ہیں۔ پولیس چیف کا کہنا تھا ریکی کرنے والے عبدالطیف اور حسنین نے صدرکے ہوٹل میں قیام کیا تھا جب کہ تمام حملہ آوروں نے بلدیہ ٹاؤن کے ایک گھرمیں قیام کیا۔

چینی قونصل خانے پر حملے کی مزید تفصیل بتاتے ہوئے پولیس چیف نے بتایا کہ جس گھر میں حملہ آوروں نے قیام کیا وہ بلوچ لیبریشن آرمی(بی ایل اے) کے آپریشنل کمانڈر کے ہم زلف امان اللہ کا تھا اور تخریب کاری میں کالعدم تنظیم کے آپریشنل ہیڈ بشیر زیب نے اہم کردار ادا کیا۔

ذرائع ابلاغ کو پولیس بتایا گیا کہ حملہ آوروں کو بی ایل کے کراچی اور بلوچستان میں موجود ساتھیوں کی بھرپور مدد حاصل تھی۔ امیر شیخ کا کہنا تھا کہ  حملے کا مقصدغیر ملکی طاقتوں کی ایما پر پاک چین تعلقات کو متاثر کرنا تھا۔

یاد رہے کہ  ہم نیوز نے 14 دسمبر کو خبر بریک کی تھی کی تفتیش مکمل ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں