کاروباری برادری ملک کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے,آرمی چیف

پاکستان امن کی خاطر عالمی شراکت داروں سے تعاون کیلئے پر عزم ہے، آرمی چیف

کراچی :پاک فوج کے سربراہ  جنرل قمر جاوید باجوہ سے آج کاروباری برادری کے وفد نے کراچی میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کاروباری برادری کو ملک بھر بالخصوص کراچی میں امن وامان کی بہتر صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی تجویز دی۔

آرمی چیف نے تاجر برداری کو بہتر ماحول سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک کی معاشی استحکام میں کردار ادا کرنے کا بھی مشورہ دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تاجر برادری نے امن و امان کی صورتحال کے لئے پاک فوج کی جانب سے قربانیوں کو سراہا۔ تاجر برداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج نے تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کےلیے محفوظ ماحول فراہم کیا جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ ملک کی اقتصادی بہتری کےلیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔


متعلقہ خبریں