چین کا پاکستان سے آلو کی درآمد شروع کرنے پر اتفاق

فوٹو: وفاقی وزیر صاحبزادہ یعقوب سلطان سے چینی سفیرکی ملاقات


اسلام آباد: پاکستانی درخواست پر چین نے آلوکی درآمد شروع کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے فوڈ اینڈ ریسرچ صاحبزادہ یعقوب محبوب سلطان سے چینی سفیریاو جنگ نے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچپسی کے اہم امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صاحبزادہ یعقوب سلطان نے وزرات کی طرف سے چینی سفیر سے پاکستان سےآلوکی درآمد شروع کرنے کی درخواست کی جس پر انہوں نے اتفاق کرلیا۔ وفاقی وزیراور یاو جنگ میں یہ طے پایا کہ چین پاکستان سے آلو کی امپورٹ کے لیے اسٹیٹ بینک کے ضروری اقدامات جلد شروع کرے گا۔

صاحبزادہ یعقوب سلطان نے چینی مہمان کی جانب سے رضامندی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان تجارتی معاہدے کے تحت بڑی تعداد میں کپاس، چاول اور مچھلی چین کو درآمدکرتا ہے جبکہ بدلے میں چین سے الیکٹرانک، نیوکلیئرریکٹرز، اسٹیلز سمیت دیگر کئی شعبوں میں برآمدت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور چین نے دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلئے 2006 سے آزادانہ تجارت کا معاہدہ کررکھا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے موقع پر دونوں ممالک نے باہمی تجارت اپنی اپنی کرنسی میں کرنے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔


متعلقہ خبریں