رمضان شوگرمل ریفرنس میں شہباز، حمزہ نامزد

رمضان شوگر مل کیس کی سماعت آج ہو گی

فائل: فوٹو


لاہور: قومی احتساب بیورو لاہور نے رمضان شوگرمل ریفرنس میں شہبازشریف اور حمزہ شہبازکو نامزدکرکے منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو بھجوادیا ہے۔

زرائع کے مطابق نیب نے چنیوٹ میں رمضان شوگر ملز کیس کا ریفرنس مکمل کرلیا گیا ہے، اس میں شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہبازکو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے تیار کیے گئے ریفرنس میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ ملزمان نے 20 کروڑ وپے کی لاگت سے نالہ سرکاری فنڈز سےبنوایا۔

زرائع کے مطابق رمضان شوگرملزریفرنس منظوری کیلئے چیئرمین نیب کو بھیجا گیا ہے، چیئرمین نیب کی جانب سے منظوری کے بعد ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا جائے گا۔

نیب لاہور کی جانب سے رمضان شوگرملز میں نامزد حمزہ شہباز کی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے بھی حکمت عملی بنا لی گئی ہے۔

حمزہ شہبازآمدن سے زائد اثاثوں اور مضان شوگرملزکیس میں دوبار نیب میں پیش ہوچکے ہیں جبکہ اسی سلسلے میں نیب کی جانب سے آٹھ جنوری کو انہیں دونوں کیسوں میں نامزدکرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

سابق وزیراعلی پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکو نیب کی جانب سے آشیانہ اسکیم اسکینڈل میں گزشتہ سال 5 اکتوبر کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ صاف پانی کیس میں تحقیقات کے سلسلے میں نیب میں پیش ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں