سکھ آفیسر پی آر او گورنر ہاؤس پنجاب تعینات

پون سنگھ آروڑا


لاہور: حکومت نے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افسر پون سنگھ کو گورنر ہاؤس پنجاب میں پبلک ریلیشن آفیسر (پی آر او) تعینات کر دیا ہے۔

پون سنگھ اس سے قبل بطور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ننکانہ صاحب خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ ریڈیو کے ساتھ ساتھ بطور قلم کار بھی کام کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کئی مرتبہ اقلیتوں کے حقوق پر بات کی ہے اور اپنے ایک خطاب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کو ہم بتائیں گے کہ کیسے اقلیتوں کا خیال رکھا جاتا ہے۔

اسی تناظر میں گزشتہ سال پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سکھ برادری کے لیے کرتار پور راہداری کا افتتاح کیا تھا جسے بھارت سمیت دنیا بھر کے سکھوں نے سراہا تھا۔

پاکستان کے مختلف اداروں میں بھی سکھ براداری کے لوگ اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور ان میں پاک فوج میں میجر ہرچرن سنگھ اور ٹریفک وارڈن گلاب سنگھ ان میں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں