راولپنڈی، لاہور بورڈ کے انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحانات 2018 کے نتائج کا اعلان


راولپنڈی/لاہور: راولپنڈی اور لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحانات سال 2018 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

راولپنڈی سے 20505 امیدواروں نے داخلہ بھجوایا جبکہ 19972 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ امتحانات میں شامل ہونے والے امیدواروں میں سے  6703 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ 13091 فیل ہوئے۔

بورڈ انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی بورڈ میں مجموعی طور پر کامیاب طلبہ کا تناسب 33.56 فیصد رہا۔

لاہور سے رواں سال امتحان میں 37 ہزار امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 13 ہزار امیدواروں نے کامیانی حاصل کی ہے۔

بورڈ انتظامیہ نے بتایا کہ رواں سال کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کا تناسب 37 فیصد رہا ہے۔

امیدوار راولپنڈی اور لاہور بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ سے اپنے نتائج معلوم کرسکیں گے۔


متعلقہ خبریں