وزیراعلی:شہریوں کی شکایت پر سی ای او صحت تبدیل

فائل: فوٹو


گوجرانوالہ: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے صحت سے متعلق شکایات پرچیف ایگزیکٹو آفیسر صحت کو تبدیل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت سرکٹ ہاوس میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ دوران اجلاس وزیراعلی نے شہرمیں صفائی کی صورتحال پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعلی کا کہنا تھاکہ انہوں نے خود شہر کا دورہ کرکےصفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا جو کہ تسلی بخش نہیں ہے۔صحت کے معاملات سے متعلق شکایات پر وزیراعلی نے چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت کو تبدیل کرنے کا حکم دیا۔

عثمان بزدارنے ماضی میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کے لیے وزیراعلی معائنہ ٹیم سے کرانے کا فیصلہ کیا اور قبضہ مافیا سے واگزا کرائی گئی اراضی کا بہترین مصرف کیلئے سفارشات بھی پیش کرنے کا کہا۔

اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے معذور افراد میں وہیل چیئرز بھی تقسیم کیں۔

وزیراعلی نے تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں کہا کہ آپ سے رابطہ رکھوں گا اور آپ کے مسائل حل کروں گا، کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔


متعلقہ خبریں