آپ کی صحت کے لیےکیا مفید ہے،اب سائنسی آلہ بتائے گا


نیویارک: سائنسدانوں نے ایک ایسا آلہ ایجاد کر لیا ہے جو انسان کی سانس کے ذریعے اس کے لئے فائدہ مند خوراک کے حوالے سے آگاہ کرتا ہے۔

بی بی سی کے مطابق امریکہ کی ایک ریاست میں منعقدہ ٹیکنالوجی میلے میں ان آلات کو نمائش کے لئے منظرعام پر لایا گیا ہے۔

یہ آلات انسانی سانس میں موجود مختلف گیسوں میں شامل اثرات کا معائنہ کر کے اس کی روشنی میں بہتر اورمناسب خوراک اورغذا تعین کرتے ہیں۔

لومن اور فوڈ ماربل نامی آلات کا سائز انتہائی مناسب ہے جو باآسانی جیب میں رکھا جا سکتا ہے اور صارف جب چاہئے اس آلے میں پھونک مار کرمطلوبہ نتائج حاصل کر سکتا ہے۔

دونوں آلات ایک سمارٹ فون ایپ سے منسلک ہوتے ہیں جو صارف کو بتاتی ہے کہ ان کی غذا ہضم کرنے اور کیلوریز جلانے کا نظام کتنے موثر انداز میں کام کر رہا ہے۔

یہ آلات انہیلر کی شکل کے ہیں جو صارف کی سانس میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدارجانچنے کا کام سرانجام دیں گے۔

موجد کا پیغام

فوڈ ماربل کی موجد لیسا ریٹلج کے مطابق سانس میں ہائیڈروجن کی موجودگی ہاضمے کے نظام میں ممکنہ خرابی کی علامت ہو سکتی ہے اوراس دوران ہائیڈروجن پیدا ہوتی ہے جو سانس کے ذریعے خارج ہوتی رہتی ہے۔

اس ایجاد کا مقصد ان افراد کی مدد کرنا ہے جو پیٹ کےامراض یا معدے کی خرابی کی علامات میں مبتلا ہوتے ہیں۔ ان کو ایسی غذائیں کے بارے میں معلومات دی جاتی ہیں جو ہائیڈروجن بناتی ہیں اور اس کے نتیجے میں صارف اپنے لیے بہترغذائی پلان بنا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں