پہاڑوں پر شدید برفباری اور میدانی علاقوں میں دھند کا راج

مری: موسم سرما کی پہلی برفباری شروع ہو گئی

فائل فوٹو


اسلام آباد: ملک کے بالائی علاقوں دو فٹ تک برفبار ہوئی ہے تاہم میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں بالائی سندھ، اور پشاور ڈویژن میں بعض مقامات پر دھند پڑی ہے جس اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

جنوبی پنجاب کے شہر ملتان، لودھراں، بہاول پور، احمد پور شرقیہ، رحیمیار خان اور صادق آباد میں دھند کا راج ہے، چیچہ وطنی، میاں چنوں اور خانیوال میں بھی گہری دھند چھائی ہوئی ہے۔

ملتان شہر اور گرد ونواح  کے علاقے بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں ۔ موٹر وے ایم فور کو دھند کی وجہ سے بند ہے۔دھند کے باعث حد نگاہ کم ہو نے پرملتان خانیوال موٹر وے  بند کر دی گئی ہے، پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور گوجرہ موٹر وے بھی دھند کے باعث بند ہے۔

پشاور ڈویژن میں بھی مختلف مقامات پر دھند سے حد نگاہ بیس میٹر تک رہ گئی ہے۔ پشاور سے رشکئی تک حد نگاہ کم ہونے کے سبب موٹر وے بند ہے۔

ترجمان موٹروے کے مطابق شہری غیر ضروری سفر نہ کریں، گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کیا جائے اور مزید معلومات کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

سوات میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

مری میں تین دن برفباری کا بعد سورج نکلنے سے موسم نکھر گیا ہے تاہم  2 فٹ تک برف باری ہونے سے درجہ حرارت منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔ برفباری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، پشاور، کوئٹہ، مکران، سکھر، گوجرانولہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان، ساہیوال اور بہاولپورڈویژن  میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ29 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد اور مری میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ کالام میں 06، مالم جبہ، مری04، زیارت02 اور چترال میں 01 انچ برفباری ہوئی۔


متعلقہ خبریں