امریکی صدر کے روس سے بڑھتے تعلقات پر ایف بی آئی کی تحقیقات

چین سے خوش نہیں ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

فوٹو: فائل


واشنگٹن: ایف بی آئی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے روس سے تعلقات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

غیر ملکی روزنامہ کے مطابق امریکی صدر کے روس سے بڑھتے تعلقات کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں کہ کہیں امریکی صدر روس کے لیے کام تو نہیں کر رہے۔

امریکی خفیہ ایجنسی (ایف بی آئی) نے سابق ڈٓائریکٹر جیمز کومی کو عہدے سے برطرف کیے جانے کے بعد امریکی صدر کے خلاف تحقیقات شروع کر دی تھیں، سیکیورٹی اداروں کو امریکی صدر کے رویے پر تشویش تھی۔

غیر ملکی اخبار کے مطابق تفتیشی اہلکاروں نے امریکی صدر ٹرمپ کے اقدامات کو قومی سلامتی کے لیے ممکنہ خطرے کے حوالے سے تفتیش شروع کی اور اس بات کو بھی مدنظر رکھا کہ کہیں ٹرمپ جانتے بوجھتے روس کے لیے کام تو نہیں کررہے ہیں جب کہ تفتیش میں مجرمانہ پہلو کو بھی سامنے رکھا گیا۔

2016 میں انتخابی مہم کے دوران امریکی صدر کے روس سے تعلقات پر خبریں سامنے آنے پر تفتیشی اہلکاروں کو زیادہ شبہ ہوا اور 2017 میں جیمز کومی کو ہٹائے جانے سے پہلے اور اس کے بعد کی سرگرمیوں اور ٹرمپ کے روس کے تعلقات پر تفتیش سے ایجنسی کو مدد ملی۔

اسپیشل کونسل رابرٹ میولر نے ٹرمپ کے حوالے سے تحقیقات کی ذمہ داری اس وقت اپنے ذمہ لی جب ایف بی آئی عہدیداروں نے چند روز قبل ہی اس کا آغاز کیا جب کہ میولر کی یہ تحقیقات 2016 کے انتخابات میں روسی مداخلت کے حوالے سے وسیع پیمانے پر ہو رہی تھی۔

میولر کی تحقیقات میں ٹرمپ کے کسی معاون کی جانب سے روس کے ساتھ مل کر سازش کرنے کا پہلو بھی شامل تھا۔

10 مئی 2017 کوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو ٹرمپ ٹیم اور روس کے خلاف تحقیقات کرنے کے باعث عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں