بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر منظور کاکڑ سینیٹر منتخب


کوئٹہ: بلوچستان سے سینیٹر اعظم موسیٰ خیل کےانتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پربلوچستان عوامی پارٹی کے منظور کاکڑ سینیٹر منتخب ہوگئے۔

اس ضمن میں آج سینیٹ میں پولنگ ہوئی جس میں 65 ارکان میں سے 63 نے ووٹ کاسٹ کیا۔بلوچستان عوامی پارٹی کے منظور کاکڑ نے 38 ووٹ حاصل کئے جبکہ بی این پی مینگل  کے غلام  مرینے 23 ووٹ  حاصل کئے۔

پولنگ صبح نو بجے سے شام چار بجے تک بغیرکسی وقفے کے جاری رہی جب کہ سیکیورٹی کے لیے پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے جوان تعینات کیے گئے ۔

خیال رہے اعظم موسیٰ خیل کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر پانچ امیدوار میدان میں موجود تھے اور مجموعی طور پر 65 ارکان  میں سے 63 نے حق رائے دہی استعمال کی۔نواب ثنا اللہ زہری۔ اور سردار یار محمد رند نے ووٹ کاسٹ نہیں کیے۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے بتایا ہے کہ الیکشن کو پرامن اور شفاف بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ پشتونخوامیپ کے سینئر رہنما سردار محمد اعظم موسیٰ خیل 15 دسمبر 2018 کو عارضہ قلب کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

اعظم موسیٰ خیل مارچ 2015 میں بلوچستان سے جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے جب کہ اس سے قبل وہ 2002 سے 2008  تک بلوچستان اسمبلی کے رکن بھی  رہے۔


متعلقہ خبریں