بلاول بھٹو کا طیارہ رن وے سے اتر گیا

رن وے سے اترنے والے بلاول بھٹو کے نجی طیارے کی تصویر، ہم نیوز


اسلام آباد: بینظیر ایئرپورٹ پر بلاول بھٹو زرداری کا طیارہ دوران لینڈنگ رن وے سے اتر گیا تاہم چیئرمین پیپلزپارٹی حادثے میں محفوظ رہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنے نجی خصوصی طیارے جی 200 میں لاہور سے بینظیر بھٹو ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئے آٹھ بج کر 38 منٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران رن سے پھسل کر 50 فٹ دور جا اترا۔

ذرائع کے مطابق حادثہ طیارے کی ہائیڈرولک بریک خراب ہونے کے باعث پیش آیا جس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت طیارے میں موجود عملے کے تمام افراد محفوظ رہے۔

واضح رہے جس وقت طیارے نے لینڈ کیا اس وقت بارش ہورہی تھی۔

حادثے کے بعد بلاول بھٹو زرداری سمیت تمام مسافروں کو لاؤنج منتقل کردیا گیا جبکہ بلاول بھٹو زرداری ہاؤس روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اس طیارے کو 2009 میں اسرائیلی کمپنی نے تیار کیا تھا جبکہ یہ بحریہ ٹاؤن کی ملکیت ہے۔


متعلقہ خبریں