فیس بک نے جعلی خبروں کو روکنے کا انتظام کرلیا

فائل: فوٹو


نیویارک: فیس بک نے جعلی خبروں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نجی کمپنی کی خدمات حاصل کرلیں۔ برطانوی کمپنی سچائی جاننے کے لیےخبروں، تصویروں اور ویڈیو پر نظر رکھے گی۔

بی بی سی کے مطابقفیس بک کا کہنا ہے کہ جھوٹی خبروں کو روکنے کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں کیونکہ اس سے لوگوں کی صحت، تحفظ اور جمہوری نظام کو خطرات لاحق رہتے ہیں۔ فیس بک جعلی خبروں کے پھیلاو کو روکنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

فیس بک پر امریکہ اور برطانیہ کی سیاست میں جھوٹی خبریں پھیلا کر ووٹروں کو گمراہ کرنےکے الزام کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

فل فیکٹ نامی کمپنی کی بنیاد 2010 میں رکھی گئی تھی جسکا مقصد خبروں، تصویروں اور ویڈیو کا اصل سچ جاننا تھا۔ فل فیکٹ کی جانب سے لوگوں کے لیے وضاحت کی گئی ہے لوگ خبروں کے درست، جھوٹے اور ملاوٹ زدہ ہونے کا تعین کریں۔

بریگزٹ ریفرنڈم اور 2017 کے عام انتخابات میں بھی جعلی خبروں سے متعلق معاملات پر قانونی کارروائی اور قانون سازی پر بھی بحث کا آغاز ہوا تھا۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ گزشتہ سال اپریل میں امریکی کانگریس کے سامنے پیش ہوئے تھے اور آگاہ کیا تھا کہ فیس بک جعلی خبروں سے نمٹنے کے لیے کیا اقدامات کررہی ہے۔

مارک زکربرگ نے برطانوی پارلیمانی انکوائری کی جانب سے سوالات کا سامنا کرنے سے متعلق درخواست پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے۔


متعلقہ خبریں