پاکستان اسٹاک مارکیٹ 363 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 150 پوائنٹس کا اضافہ | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 363 پوائنٹس اضافے کے بعد 39 ہزار 412 پر بند ہو گیا۔

فوٹو: ہم نیوز

پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر مثبت رحجان رہا اور کاروبار کے آغاز سے ہی کے ایس ای 100 انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرتا رہا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 450 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس 39 ہزار 499 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 363 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ 39 ہزار 412 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

گزشتہ چھ ماہ کے شدید بحران کے بعد مارکیٹ ایک بار پھر استحکام کی جانب گامزن ہے جس کے باعث سرمایہ کار بھی متحریک ہو گئے ہیں۔

کاروباری حضرات نے 83,742,110 شیئرز کا لین دین کیا جن کی مالیت 4,581,199,630 پاکستانی روپے رہی۔

گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان رہا اور کاروباری حضرات پر اعتماد دکھائی دیے۔


متعلقہ خبریں