فٹ بال ایشین کپ 2019، گروپ اسٹیج راؤنڈ مقابلے

فوٹو: فائل


فٹ بال ایشین کپ 2019 کے پہلے میچ میں قطر نے شمالی کوریہ کو 0-6 سے شکست دے دی۔

ایشین کپ میں ایونٹ کے گروپ اسٹیج راؤنڈ میں تین میچ کھیلے گئے۔

ایونٹ کے دوسرے میچ میں جاپان نے اومان کو 0-1 سے ہرایا جب کہ ترکمانستان کو ازبکستان کے ہاتھوں 0-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ازبکستان نے ترکمانستان کو 0-4 سے شکست دے کر ایشیا کپ کے ناک آؤٹ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ترکمانستان کے کوچ یزگولی ہججج دیو نے جاپان سے 2-3 سے شکست کے بعد اپنی ٹیم پر زور دیا تھا کہ وہ کم سے کم غلطیاں کریں مگر اس کے باوجود ان کی ٹیم کو ازبکستان سے شکست ہوئی

واضح رہے کہ ایشین فٹ بال کنفڈریشن ایگزیکٹو کمیٹی نے ایشین کپ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کو سونپی تھی۔

ایشین فٹ بال کنفڈریشن ایگزیکٹو کمیٹی کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ایران کو پیچھے چھوڑتے ہوئے میگا ایونٹ کی میزبانی حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

 


متعلقہ خبریں