مداحوں کے لیے اچھی خبر، ڈی ویلیئر نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

فوٹو: کرک انفو


جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اوربلے باز اے بی ڈی ویلیئر نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں جارحانہ بیٹنگ کے لیے مشہور پروٹیز بلے باز لاہور قلندرز میں پلاٹینیئم کیٹیگری کا حصہ ہوں گے۔

بلے باز نے اپنے ٹویٹر پیغام کے ذریعے مداحوں کو پاکستان آمد کی خبرسنائی۔

واضح  کہ اے بی ڈی ویلیئرز نے اس سال مئی میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اب تھک چکے ہیں اور آرام کرنا چاہتے ہیں، تاہم ذرائع ابلاغ ان کی ٹیم منیجمنٹ اور بورڈ سے ناخشگوار تعلقات کی خبریں بھی گردش کرتی رہیں۔

جنوبی افریقی کرکٹ پر طویل عرصہ حکمرانی کرنے والے اے بی ڈی ویلیئرز نے 114 ٹیسٹ میچوں میں 22 سنچریوں اور 46 نصف سنچریوں کی مدد سے8765 رنز بنائے۔

228 ون ڈے انٹرنیشنل میں 25 سنچریوں اور 53 نصف سنچریوں کی مدد سے ان کے بنائے گئے رنز کی تعداد 9577 رہی جبکہ 78 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انھوں نے 1672 رنز سکور کیے جن میں 10 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

انہیں ون ڈے انٹرنیشنل کی تیز ترین سنچری کا  بڑا اعزاز بھی حاصل ہے۔ بلے باز نے 2015 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف جوہانسبرگ میں صرف 31 گیندوں پر سنچری مکمل کی تھی۔


متعلقہ خبریں