ایران میں فوجی کارگو طیارہ گر کر تباہ، 15 افراد ہلاک

ایران میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ | urduhumnews.wpengine.com

فوٹو: ایران پریس ایجنسی


تہران: ایران کے وسطی شہر کاراج کے نزدیک سوموار کی صبح ایک فوجی کارگو طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں 15 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق کرغزستان سے آنے والا فوجی کارگو طیارہ بوئنگ707 موسمی خرابی کے سبب ایئرپورٹ کے رن وے پر لینڈ کرنے سے پہلے ہی باڑ سے ٹکرا گیا اور گرتے ہی آگ پکڑ لی۔

طیارے میں 16 افراد سوار تھے جب کہ فلائیٹ انجینئر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہیں  امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ایک ہیلی کاپٹر بھی امدادی سرگرمیوں میں استعمال کیا گیا۔

ایران کی سول ایوی ایشن ایجنسی کے ترجمان رضا جعفرزادہ نے مقامی پریس ایجنسی کو بتایا ہے کہ طیارے نے گرتے ہی آگ پکڑ لی تھی۔

مقامی پریس ایجنسی کے مطابق پائلٹ نے طیارے کا کنٹرول کھو دیا تھا جس کے سبب کارگو جہاز آبادی اور ایئرپورٹ کے درمیان دیوار سے جا ٹکرایا لیکن اس بارے میں حتمی رپورٹ نہیں ہیں آبادی کو کتنا نقصان پہنچا۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق کارگو طیارہ کرغستان سے گوشت لا رہا تھا اور اسے فتح ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔

 


متعلقہ خبریں