وزیراعظم نے میڈیا اسٹریٹجی کا اجلاس طلب کرلیا

اپوزیشن دباؤ میں لاکر این آرو چاہتی ہے، وزیراعظم | humnews.pk

فوٹو: فائل

لاہور: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آج میڈیا اسٹریٹجی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔  اجلاس میں فیاض الحسن چوہان سمیت چاروں صوبوں سے میڈیا کمیٹی کے اراکین شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سیاسی امور پر حکومتی اور پارٹی کا موقف میڈیا پر بھرپور انداز میں اٹھانے پر بھی زور دیا جائے گا۔

عمران خان کی زیرصدارت اسلام آباد میں طلب کیے گئے اجلاس میں علیمہ خان پر حالیہ الزامات پر بھرپور موقف دینے پر بھی حکمت عملی بنائی جائے گی۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا اور وزیر اطلاعات برائے پنجاب فیاض الحسن نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ  بد کلامی کی تھی جس کیخلاف شدید احتجاج بھی کیا گیا تھا۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وزرا کی جانب سے ذرائع ابلاغ کے ساتھ بد تمیزی کا معاملہ بھی اجلاس میں زیر بحث آئے گا۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز