پاکستان کے 8 بڑے شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق

پاکستان کے 8 بڑے شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے ترجمان بابر بن عطا نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کے 8 بڑے شہروں کے گٹر کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

جن میں شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں کراچی، پشاور، بنوں، لاہور، راولپنڈی، قلعہ عبداللہ، پشین اورکوئٹہ شامل ہیں۔

بابر بن عطا کا کہنا ہے کہ گٹر کے پانی میں وائرس کی تصدیق نشاندہی کرتی ہےکہ بچوں کو پولیو کا خطرہ ابھی بھی مو جود ہے۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ 21 جنوری کو شروع ہونے والی پولیو مہم میں اپنے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلائیں۔ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیوکے قطرے پلانا قومی فریضہ ہے۔

انسداد پولیو پرگرام کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم پولیو کے خاتمے کے قریب پہنچ چکے ہیں والدین کو بھی چاہیے کہ اپنا کردار ادا کریں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ڈائریکٹر جنرل عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر ٹیڈروس نے اسلام آباد کے دورے کے دوران کہا تھا کہ پاکستان کو ہمیشہ کے لیے پولیو سے پاک کرنے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے پولیو کے خاتمے کیلیے پاکستان کی کاوشوں کا قابل ستائش قرار دیا اور کہا کہ اس مہم میں پولیو ورکرز کی محنت قابل تعریف ہے۔


متعلقہ خبریں