پاکستان ہاکی فیڈریشن پر معطلی کی تلوار لٹکنے لگی


لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) پر بین الاقوامی معطلی کی تلوار لٹکنے لگی، فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی (ایف آئی ایچ )نے پی ایچ ایف کو وارننگ جاری کردی۔

ایف آئی ایچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ہاکی پرولیگ میں شرکت نہ کہ تو اس پر دو سال کی پابندی لگا دی جائے گی۔

قائم مقام سیکریٹری پی ایچ ایف اخلاق عثمانی نے بتایا کہ اگر قومی ٹیم  نے فنڈز کی وجہ سے ہاکی پرولیگ میں شرکت نہ کی تو دو سال کی پابندی لگا دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم نے دو سال انٹرنیشنل ہاکی نہ کھیلی تو ٹاپ ففٹی میں بھی نہیں رہیں گے۔

اخلاق عثمانی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو انٹرنیشنل پابندی سے بچانے کیلئے فوری طور پر فنڈز جاری کرے۔

واضح رہے گزشتہ سال بھارتی شہر بھوبنیشور میں کھیلے گئے ہاکی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکرگی کے بعد نہ صرف کئی سینئر ممبران نے استعفیٰ دے دیاتھا۔

ملک میں قومی کھیل کی بحالی کے لیے ہاکی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ اولمپئن شہناز شیخ نے وزیراعظم کو خط لکھ کرہاکی ٹیم کی بہتری کے لیے تجاویز بھی دی تھیں۔

قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ 2018 میں پری کوارٹر فائنل مرحلے سے باہر ہو گئی تھی۔ ناک آؤٹ مرحلے میں قومی ٹیم کو بیلجیئم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

چار مرتبہ کا ورلڈ چمپئن پاکستان ورلڈ کپ میں ایک میچ بھی نہ جیت سکا تھا ۔ پاکستان نے ایونٹ میں مجموعی طور پر چار میچز کھیلے، جن میں سے تین میں شکست ہوئی تھی اور ایک میچ برابر رہا تھا۔


متعلقہ خبریں