تبوک کے گورنر کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے الگ الگ ملاقات


راولپنڈی: سعودی عرب کے صوبہ تبوک کے گورنر فہد بن سلطان  نے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ  سے الگ الگ ملاقات کی۔

وزیراعظم سے ملاقات کے دوران وزیر خارجہ پرویز خٹک و دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور تبوک کے گورنر کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی کےامور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی تبوک کے گورنر سے ملاقات، فوٹو ہم نیوز

دو ہفتے قبل  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودیہ عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ نے ملاقات کی تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان  میں بتایا گیا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

جس میں دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی کی تازہ ترین صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی تھی۔

دسمبر میں آرمی چیف سے ترک وزیر دفاع اور روس کے سفیر نے بھی ملاقاتیں کی تھیں اور خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں