زرداری صاحب کو احساس ہو گیا ہے کہ اب ان کی باری ہے، سلیم صافی



اسلام آباد:سینئر صحافی سلیم صافی نے کہا ہے کہ ایک احساس جنم لے رہا کہ جنہیں حکومت دی گئی انہیں حکومت کرنی نہیں آتی اور جنہیں اپوزیشن دی گئی ان سے اپوزیشن نہیں ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ یہ ہے کہ یہاں ہر وقت غیر یقینی کی کیفیت رہتی ہے اور اس کا نقصان ملکی معیشت میں بھی دیکھ رہے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی کا کہنا تھا کہ  نوازشریف نے اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف جیسی سیاست شروع کر رکھی ہے ۔نواز شریف اپنے اس بیانیے سے دور ہو گئے ہیں جو وہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے بلند کر کے پیش دیا کرتے تھے۔

انکا کہنا تھا مریم نواز ابھی سیاست میں نہیں آ رہیں، ان کی خاموشی ابھی طول پکڑے گی،اور انہیں یہ بات شہباز شریف نے سمجھائی ہے۔

سلیم صافی نے کہا ہے کہ زرداری صاحب لاڈلہ بننے کی کوشش کر رہے تھے مگر انہیں احساس ہو گیا ہے کہ اب ان کی باری ہے۔

ایون فیلڈ سے متعلق ایسے ہی فیصلہ کی  توقع کی جار ہی تھی،شفیق عثمانی 

سابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ شفیق عثمانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں ایون فیلڈ سے متعلق ایسے ہی فیصلہ کی  توقع کی جار ہی تھی،سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

انہوں نے کہا اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ کیس پر سماعت ہونی ہے جس میں ایون فیلڈ جیسی چیزیں موجود ہیں۔ جس کا فائدہ نواز شریف کو ہو سکتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے کیس میں فرق ہے،نواز شریف کو 62 ایف کے تحت نا اہل ہو چکے ہیں جبکہ مریم نواز کو ان کیس سے متعلق فائدہ ہوا ہے وہ ان کیسز سے بچ جائیں گی۔

مریم نواز کے جیل جانے کے امکانات اب بہت ہیں۔ سینئر صحافی فہد حسین

سینئر صحافی فہد حسین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے آج آنے والے فیصلے کے بعد مریم نواز کے جیل جانے کے امکانات اب بہت کم ہو گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ ایک فیصلے پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ شریف فیملی کو ریلیف مل رہا ہے،دونوں میاں برادارن جیلوں میں ہیں۔

انہوں نے کہا مریم نواز نے جو چپ کا روزہ رکھا ہوا وہ مزید لمبا ہو گا۔اپوزیشن کا یہ کہنا کہ احتساب ہمارے خلاف ہو رہا حکومت کے خلاف نہیں ان کا احتساب سے متعلق باتوں کا رخ نیب کی جانب ہے۔

فہد حسین نے کہا پی ٹی آئی حکومت پر اب گورننس کا بوجھ آ گیا ہے،اور حکومت بعض معاملات پر کنفیوزن کا شکارہے۔حکومت کے لئے اصل چیلنج معیشت کا ہے اور ان لوگوں سے فیصلہ نہیں ہو پا رہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے یہ نہیں۔

چین کے سفیر کی جانب سے حالیہ بیان کو بہت سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے،تجزیہ کار معید یوسف

تجزیہ کار معید یوسف نے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات میں طالبان کے حوالے سے بہتری آئی ہے،کمیرون منٹر وہ امریکی سیاست دان ہیں جو پاکستان کے حق میں بولتے رہے ہیں،مگر ان کے بیان کو امریکی حکومت کی پالیسی نہ سمجھا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کے سفیر کی جانب سے حالیہ بیان کو بہت سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں