زلمے خلیل زادکل پاکستان آئیں گے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے جس کے بعد اب وہ آض کے بجائے کل  پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد آج کابل پہنچ گئے ہیں جبکہ کل وہ پاکستان آئیں گے۔

واضح رہے امریکی نمائندہ خصوصی کو آج پاکستان پہنچ جانا تھا جبکہ یہ بھی بتایا گیا تھا لیکن ان کے شیڈول میں اچانک تبدیلی ہوئی۔

امریکی نمائندہ خصوصی  اپنے دورے کے دوران اعلیٰ سول وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور وفود کی سطح پر دفتر خارجہ میں مذاکرات بھی کریں گے جبکہ امریکی ڈپٹی وزیر خارجہ ایلیس ویلز بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔

زلمے خلیل زاد کے دورے کا مقصد افغانستان میں فوجی انخلا، افغان طالبان سے مذاکرات اور افغان عمل سے متعلق مشاورت شامل ہے۔

گزشتہ روز زلمے خلیل زاد  اپنے دورے کے سلسلے میں چین پہنچے تھے جہاں انہوں نے چین کی قیادت سے ملاقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال  کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق زلمے خلیل زاد 21 جنوری تک بھارت، چین، افغانستان اور پاکستان کا دورہ  کر رہے ہیں اور چاروں ممالک کے دورہ میں مسئلہ افغانستان کے سیاسی حل کے لیے سینئرحکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

زلمے خلیل زاد افغانستان حکومت اور دیگر تمام دلچسپی رکھنے والے گروہوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے، جس میں افغانستان میں مفاہمتی عمل اور افغان عوام کو بہتر بنانے کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ زلمے خلیل زاد افغان صدر اشرف غنی اور دیگر فریقین کے ساتھ افغان امن عمل کے لیے ملاقات کریں گے۔


متعلقہ خبریں