سوئس حکومت نے ٹریفک چالان پشاور بھیج دیا

فوٹو: فائل


پشاور: سوئس حکومت نے جمعیت علمائے اسلام ف (جے یو آئی)  کے رہنما ارباب فاروق کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا چالان پشاور بھیج دیا۔

ہم نیوز کے مطابق جے یو آئی ف رہنما ارباب فاروق نے چند ماہ قبل سویٹزرلینڈ کا تفریحی دورہ کیا تھا جہاں انہیں سوئس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 109 یورو جرمانہ کیا گیا تھا۔

ارباب فاروق وطن واپس پہنچے تو سوئس حکومت نے انہیں 109 یورو جرمانے کا چالان پاکستان بھجوایا دیا اور چالان کی رقم جلد از جلد ادا کرنے کی تلقین بھی کی گئی۔

جے یو آئی ایف رہنما کی جانب سے 109 یورو چالان بروقت جمع نہ کرائے جانے پر 301  یوروکا چالان بھی بھجوایا گیا ہے۔

ارباب فاروق کا کہنا ہے کہ وہ اٹلی میں مقیم دوست کے ذریعے جرمانہ ختم کرانے اور چالان جمع کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 109 یورو والا چالان تاخیر سے ملا جس کی وجہ سےبروقت جمع نہیں کرا سکا۔

سیاسی رہنما کا کہنا تھا کہ  ہمیں بھی  سویٹزرلینڈ کی طرح   ٹریفک کے قوانین کا نظام  بنانا چاہیئے  جو کہ انتہائی قابل قدر ہے۔


متعلقہ خبریں