عدالتوں کا خوف ہے تو کرپشن نہیں کرنی چاہیے تھی، فیاض الحسن


لاہور: پنجاب کے وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب قومی احتساب بیورو (نیب) کر رہا ہے اور وہ ایک آزاد ادارہ ہے۔ جن سیاستدانوں کو عدالتوں کا خوف ہے تو انہیں کرپشن بھی نہیں کرنی چاہیے تھی۔

فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ نے گزشتہ 40 سالوں سے کرپشن کر رہے ہیں اُن کا احتساب تو ہو گا۔ ملک اور قومی کا پیسہ لوٹنے والوں کو عدالتوں کا سامنا تو کرنا پڑے گا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان آل شریف اور آل زرداری کے لیے مشعل راہ ہیں جنہوں نے اپنی جائیداد کی ساری تفصیلات اور ثبوت سپریم کورٹ میں پیش کیے ہیں جب کہ انہوں نے ایک چھوٹی سے غلطی پر ایف بی آر کو جرمانہ بھی ادا کر دیا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ شریف فیملی گزشتہ تین سالوں میں پانامہ کیس میں 14 وکلا تبدیل کر چکی ہے جب کہ صرف خواجہ حارث کو ڈھائی ارب روپے فیس کی مد میں دیے گئے ہیں لیکن وہ نہ تو لوٹی ہوئی رقم واپس کرنے کو تیار ہیں اور نہ ہی اب تک کوئی کاغذی ثبوت عدالت میں جمع کرا سکے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی جھوٹی خبریں پھیلانے اور پروپیگنڈے میں مصروف ہیں لیکن وہ اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ ہم عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جلد پنجاب اسمبلی سے مزید عوامی بل پاس کرائے گی جب کہ گزشتہ ساڑھے چار مہینوں میں صنعی پالیسی، زرعی پالیس اور لیبر پالیسی کا بل ہم پاس کرا چکے ہیں جب کہ کلچر پالیسی کا بل بھی وزارت سے منظور ہو چکا ہے۔


متعلقہ خبریں