ملک حکومت کے ہاتھوں میں لرز رہا ہے، سعد رفیق

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونا حکومت کا پریشر لگتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کو کسی پریشر میں نہیں آنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر کو کل ہی پروڈکشن آرڈر جاری کر دینے چاہیے تھے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت کو بنے پانچ ماہ ہوگئے ہیں ، ان سب کا شوق پورا ہونے دیں جنہوں نےاسے بر سراقتدار میں لانے میں مدد کی۔

سابق وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ حکومت کو ملک چلانا نہیں آرہا، ملک ان کے ہاتھوں لرز رہا ہے۔

اس سے قبل سابق وزیر ریلوے خود اسپیکر چیمبر پہنچے، اسپیکر کے پاس جانے سے قبل انہوں نے شہباز شریف سے بھی مشاورت کی۔

شہباز شریف نے اسپیکر سے ملاقات کے بعد سعد رفیق کو پیش رفت سے آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔


متعلقہ خبریں