پاکستان کی ستر فیصد گیس سندھ پیدا کرتا ہے، مرتضیٰ وہاب



کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات و قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وفاق کو سندھ اسمبلی کے 90 ارب روپے دینے ہیں۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ستر فیصد گیس سندھ پیدا کرتی ہے لیکن ہمارے ہی گھروں میں گیس نہیں آرہی۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ان کو اقتدار انتشاربھیلانے، سازش کرنے اور یوٹرن لینے کے لیے نہیں بلکہ عوام کو سہانے خواب دکھانے پر ملا ہے۔ حکومت سازش کررہی ہے جب کہ انہیں یہ نہیں معلوم کہ اس کا شکار وہ خود ہی ہو جائیں گے۔

رہنما پیپلز پارٹی (پی پی پی) کا کہنا تھا کہ حکومت نے ادویات کی قیمتیں بڑھائی ہیں جس وجہ سے عوام سخت غصے میں ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر مزید تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ نااہل حکومت ہے، عوام کی توجہ اپنی ناکامیوں سے ہٹانے کے لیے ان کے وزرا شور مچاتے ہیں اور گورنر ہمنوا بن جاتے ہیں۔ حکومت کے اپنے لوگ ہی مختلف گروپوں میں تقسیم ہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی واضع پالیسی نہیں ہے، انہیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ اپنے دشمن خود ہی ہیں-

ملکی معیشت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رہنما پی پی پی نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کا برا حال ہوا ہے جس کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے، تحریک انصاف کے اپنے ارکان ہی وزیراعظم کے لیے تلاش گمشدہ کا اشہار چلائیں گے۔


متعلقہ خبریں