اندرونی و بیرونی خطرات قومی حکمت عملی کا تقاضہ کرتے ہیں،جنرل باجوہ

کشمیر: چین کی عسکری قیادت نے پاکستان کے اصولی مؤقف کی حمایت کردی

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کی خوشحالی کو بلوچستان کی خوشحالی سے منسلک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے تیسری نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ بلوچستان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اندرونی و بیرونی خطرات جامع قومی حکمت عملی کا تقاضہ کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ قوم نے قیام امن کے لیے لاتعداد قربانیاں دی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تیسری نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات بھی کی۔

شرکاء نے تیسری نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے انعقاد پر پاک فوج کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

تیسری نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ تین ہفتے تک کوئٹہ میں جاری رہی۔


متعلقہ خبریں