‘پیپلزپارٹی کی حکومت گیس غبارہ کی مانند ہے’



کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت گیس کے غبارے کی مانند ہے، جب چاہیں گے یہ غبارہ پھٹ جائے گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سندھ ان کا اپنا شہراپنا صوبہ ہے وہ یہاں بار بار آئیں گے۔ سندھ میں دو ہزار کروڑ کا صرف ترقیاتی بجٹ ہے جبکہ اس کی حالت سب کے سامنے ہے ہمارے ایم پی ایز کو مشکلات کا سامنا ہے۔ آئی جی اس معاملے کا نوٹس لیں، یہاں پولیس گردی کی جارہی ہے۔

فواد چوہدری نے دوبارہ فارورڈ بلاک کی بات بھی کی اور کہا کہ  اگر ہمارے ساتھ کوئی رابطے میں نہیں تو کسی کو گھبراہٹ کیسی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگ پنجاب حکومت سے سبق لیں، بیوروکریسی کو جائز نمائندوں سے تعاون کرنا ہوگا کیونکہ یہاں جو اومنی گروپ کی بادشاہت تھی وہ ختم ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کے پاس عدالت کی طرف سے دیا گیا  دو ماہ کا قلیل عرصہ ہے، آصف علی زرداری، فریال تالپور اور مراد علی شاہ کی اب تک گرفتاری نہ ہونا تشویشناک ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے اور سب اتحادی اٹھارویں ترمیم کے فوائد کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 70، 80 ہزار کروڑ روپیے سندھ میں آیا اس کا حساب ضروری ہے اگر پیسوں کا پوچھیں تو ان کی جمہوریت خطرے میں آجاتی ہے ہماری طرف سے ادارے آزاد ہیں جسے چاہیں شامل تفتیش کریں۔

 شہبازشریف کے زرداری کے بارے میں بیانات سب کے سامنے ہیں، فواد چوہدری

وزیراطلاعات فواد چوہدری کی ایم کیو ایم پاکستان کے  عارضی مرکز بہادرآباد کا دورہ کیا اورایم کیوایم کے رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کے وفد سے ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم رہنما کنورنوید جمیل، وسیم اختر، خواجہ اظہار اور فیصل سبزواری موجود تھے۔

ملاقات کے بعد فواد چوہدری نے ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہمرا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کے زرداری کے بارے میں بیانات سب کے سامنے ہیں۔ دونوں کی سیاست میں کوئی فرق نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اتحادیوں کے ساتھ معاملات احسن انداز سے چل رہے ہیں، اپوزیشن ایک دوسرے کے پیسے بچانے کے لیے اکٹھی ہوئی ہے اور آج “الائنس فارری اسٹوریشن آف کرپشن” کااجلاس ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتساب کاعمل نہیں رکےگا بلکہ آگےبڑھےگا، مراد علی شاہ عہدے سےمستعفی ہوجائیں۔ ایم کیوایم اتحادی جماعت ہے جسےساتھ لےکرچلنا چاہتےہیں۔

اس موقع پر ایم کیو ایم رہنما کنورنوید جمیل نے بتایا کہ فواد چوہدری سےکراچی کے مسائل پربات چیت ہوئی۔

وزیراطلاعات کی گورنرسندھ سے بھی ملاقات

فواد چوہدری نے اپنے  دورہ سندھ  کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل سے بھی ملاقات کی اور سیاسی امور پر مشاورت کی جبکہ اپنی پارٹی کے ارکان  اسمبلی کے ساتھ بھی بیٹھک لگائی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ایم پی ایز نے وفاقی وزیر اطلاعات  سے سندھ  پولیس اور بیوروکریسی کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے۔


متعلقہ خبریں