تھر: اموات کاسلسلہ جاری، مزید تین بچے جاں بحق

تھر پارکر میں غذائی قلت، وبائی امراض سے مزید 3 بچے جاں بحق

فائل فوٹو


مٹھی: وزیراعظم اور چیف جسٹس کی جانب سے نوٹسز کے باوجود تھرمیں غذائی قلت اوروبائی امراض کے باعث مزید تین بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق صوبہ سندھ کے صحرائی علاقے میں ایک سال کی نظیرا سمیت تین بچے سول اسپتال میں آج دم توڑ گئے ہیں۔

تھر میں قحط سالی، غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث بچوں کے زندہ رہنے کی شرح انتہائی کم ہوتی جارہی ہے، صرف رواں ماہ میں ہی چند روز تک زندہ رہنے کے بعد جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد اکیس ہو گئی ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لیا تھا اور دو جدید ترین موبائل اسپتال فوری طور پر فراہم کرنے اور تھر کے اسپتالوں کے لیے چار ایمبولینسز فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔  وزیر اعظم نے تھر کے اسپتال میں ڈاکٹروں کی دستیابی بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

سپریم کورٹ میں تھر میں بچوں کی اموات سے متعلق از خودنوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے دورہ کرنے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے صورتحال کا خود جائزہ لینے کے لیے تھر کا دورہ بھی کیا تھا۔


متعلقہ خبریں