تحریک انصاف نے جے آئی ٹی کو سیاسی بنایا، محمد زبیر


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان بہت جذباتی آدمی ہیں، اس طرح حکومت نہیں چلتی۔

ہم نیوز کے ہروگرام “نیوزلائن” میں میزبان ماریہ ذوالفقار سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے سے پہلے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر اور عوام کو روزگار دینے کی بات کی لیکن کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔

رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کو تحریک انصاف نے خود سیاسی بنایا۔

حکومت نے اقتدار میں آ کر اپنے ہر دعوے کے بر عکس کام کیے، شہلا رضا

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا پاکستان تحریک انصاف نے حکومت میں آ کر اپنے ہر دعوے کے برعکس کام کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کہاں ہیں وہ نوکریاں اور گھر جس کا تحریک انصاف نے عوام سے وعدہ کیا تھا؟

حکومت کو اپوزیشن اتحاد سے کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے، کنول شوزب

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنول شوزب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی آج پہلی دفعہ اکھٹے نہیں ہوئے، اس میں کوئی بڑی بات نہیں، یہ دونوں جماعتیں تو ہمیشہ سے اکھٹی ہی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپوزیشن کے اتحاد سے کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے، اپوزیشن جماعتیں انتخابات سے پہلے ایک دوسرے کو برا بھلا کہتی ہیں اور انتخابات کے بعد اکھٹی ہو جاتی ہیں۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہماری حکومت پر بہت تنقید کرتی ہے لیکن انہیں اپنا کیا ہوا یاد اور نظر کیوں نہیں آتا؟

شو کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری اور تحریک انصاف کی رہنما کنول شوزب کے درمیاں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے پر الزامات کی بارش کردی۔


متعلقہ خبریں