کوہستان میں مزدوروں کی ہلاکت پر بلاول بھٹو کی تعزیت

پیپلز پارٹی اپوزیشن کا بھرپور کردار ادا کرے گی،بلاول بھٹو|humnews.pk

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بالائی کوہستان میں مزدوروں کی ہلاکت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ مزدور کوہستان میں شاہراہِ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے محنت کشوں کے لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ اس طرح کے حادثات کی روک تھام اور فوری ریسکیو کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین کے لیے امداد کا اعلان کیا جائے۔


متعلقہ خبریں