گوگل نے ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر بڑھا دی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے غلطی سے امریکی ڈالر سمیت عالمی کرنسیوں کی قدر کم کر دی۔

پاکستانی روپے نے گوگل پر ڈالر کی قیمت کو پچھاڑ دیا اور گوگل کرنسی کنورٹر پر ڈالر کی قیمت 76 روپے 25 پیسے ہوگئی تھی۔

گزشتہ رات گوگل سرچ انجن نے عالمی کرنسیوں کی قدر کم کرتے ہوئے پاکستانی کرنسی کو مستحکم کر دیا تھا تاہم یہ صرف غلطی ہی تھی جسے بعد میں درست کر لیا گیا۔

گوگل نے پاکستانی ایک روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 76 روپے 25 پیسے بتا دی جو 139 روپے سے یک دم 64 روپے کے فرق سے 76 روپے 25 پیسے پر آگیا تھا جب کہ برطانوی پاؤنڈ 98 روپے 12 پیسے، یورو 87 روپے، یو اے ای درہم 20 روپے 76 پیسے اور سعودی ریال 20 روپے 33 پیسے دکھایا جا رہا تھا۔

فوٹو: گوگل

گوگل کی غلطی کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا گیا تاہم یہ اثر چند گھنٹے تک ہی رہا کیونکہ یہ گوگل کی غلطی کی وجہ سے ہوا تھا۔

چند گھنٹے بعد ہی گوگل نے مسئلے پر قابو پالیا اور کرنسی کی قیمت سابقہ پوزیشن پر نظر آنا شروع ہوگئیں۔ یہ مسئلہ مارننگ اسٹار کے سرورز میں آنے والی غلطی کی وجہ سے ہوا تھا جو ایک  معاشی اعددو شمار اور ایکسچینج ریٹ فراہم کرنے والی سروس ہے اور دنیا کے تمام بڑے سرچ انجنز کرنسی ایکسچینج ریٹ فراہم کرنے کے لیے اس سروس سے ہی معلومات حاصل کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں