پی آئی اے کے پائلٹس کی پینشن میں اضافہ کی درخواست مسترد

پی آئی اے: ریاض سے 249 مسافروں کو لے کر لاہور پہنچ گئی

فائل فوٹو


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قومی ائر لائن (پی آئی اے) کے پائلٹس کی پینشن میں اضافے کی درخواست مسترد کر دی۔

سپریم کورٹ میں پی آئی اے پائلٹس کی پینشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پی آئی اے پائلٹس کی پینشن سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ جسٹس فیصل عرب نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

سپریم کورٹ نے پینشن میں اضافے سے متعلق پائلٹس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کو نمٹا دیا اور درخواست خارج کر دی۔

پی آئی اے کے ریٹائرڈ پائلٹس نے پینشن میں اضافے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ پی آئی اے کے پائلٹس کی پینشنز کے لیے کوئی قانون موجود نہیں ہے۔

سپریم کورٹ نے  گزشتہ ماہ پی آئی اے کے ڈائریکٹر فنانس کو پائلٹس کی پینشن کے تعین کے ریکارڈ سمیت طلب کیا تھا۔


متعلقہ خبریں