18 ویں ترمیم سے متعلق سندھ حکومت کی درخواست مسترد

این ڈی ایم اے اوروفاقی حکومت کورونا کیخلاف کوششوں سے متعلق پیش رفت رپورٹ دیں،عدال

فائل فوٹو


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے آئین پاکستان میں 18 ویں ترمیم سے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے سندھ حکومت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں کہ سندھ حکومت کی درخواست مسترد ہونے کی وجوہات عدالت کے تفصیلی فیصلے میں دی جائیں گی۔

سندھ حکومت نے ٹرسٹ کے اسپتالوں کو صوبے کے حوالے کرنے کی استدعا کی تھی جسے  سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسترد کردیا ہے۔ عدالت نے سندھ حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کو نمٹا دیا ہے تاہم تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

قبل ازیں سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹر رضا ربانی کی جانب سے 18ویں ترمیم کے معاملے میں فل کورٹ بینچ تشکیل دینے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ تین رکنی بینچ کے ممبر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے تھے کہ عدالت اٹھارہویں ترمیم کا جائزہ نہیں لے رہی، مسئلہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت چند اسپتالوں کی تحلیل کا ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے تھے کہ 18 ویں ترمیم کو عدالت نے آئینی اور درست قرار دیا ہے، عدالت نے ایک قانونی نقطے کی تشریح کرنی ہے۔


متعلقہ خبریں