پی ٹی آئی رہنما مظہر عباس راں انتقال کر گئے

فوٹو: فائل


ملتان: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ممبر پنجاب اسمبلی مظہرعباس  راں انتقال کرگئے۔

ہم نیوز کے مطابق مظہر عباس راں کی گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں طبیعت خراب ہو گئی تھی، انہیں ریسکیو 1122 کے کے ذریعے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ڈاکٹرز کے مطابق مظہر راں کا انتقال ہارٹ اٹیک کے باعث ہوا، خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی میت ملتان منتقل کی جارہی ہے۔

مظہر عباس راں حلقہ پی پی 218 ملتان سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے، مرحوم وزیر خارجہ شاہ محمود کے قریبی ساتھی تھے۔

وزیر قانون راجہ بشارت نے مظہر عباس راں کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا مرحوم پنجاب اسمبلی کے سینئر ممبر تھے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کااجلاس مظہر عباس راں کی وفات کے باعث تلاوت قرآن پاک کے بعد ملتوی کر دیا جائے گا۔

انہوں نے  کہا کہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور حکومت کی جانب سے مرحوم کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتا ہوں، اللہ رب العزت مظہر عباس راں کے درجات بلند کرے۔


متعلقہ خبریں