کینیا میں الشباب تنظیم کا حملہ ، امریکی سمیت 15 ہلاک

کینیا میں الشباب تنظیم کا حملہ ، امریکی سمیت 15 ہلاک | urduhumnews.wpengine.com

فوٹو: فوکس نیوز


نیروبی: افریقی ملک کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں الشباب تنظیم نے ایک ہوٹل پر حملہ کر کے 15 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک امریکی شہری بھی شامل ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق دہشت گردوں نے ہوٹل میں متعدد دھماکے بھی کیے جس سے کار پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کا آگ لگ گئی۔

مقامی پولیس نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ حملہ  نیروبی کے وقت کے مطابق منگل کی شام 3 بجے ہوا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی ادارے اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔

حملے کے 8 گھنٹے بعد وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے لیکن حملہ آوروں کے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

مقامی حکومت نے حملے میں ہلاک ہونے والے امریکی کی شناخت بھی جاری نہیں کی ہے۔

تین سال قبل بھی الشباب نامی جنگجو تنظیم نے سومالیہ میں کینیا کے ملٹری بیس کو نشانہ بنایا تھا جس میں متعدد فوجی مارے گئے تھے۔ 2015 میں بھی مذکورہ جنگجو تنظیم نے کینیا کی ایک یونیورسٹی پر حملہ کر کے 147 افراد کو ہلاک کردیا تھا جن میں اکثریت طالب علموں کی تھی۔


متعلقہ خبریں