محمد مالک نے ہم نیوز کے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں

حکومت کن دو کمپنیوں کو نواز نے جارہی ہے؟

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان کے سینئرصحافی اور معروف ٹیلی ویژن اینکرمحمد مالک نے ہم نیوز کے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

وہ پاکستانی میڈیا میں ایک معتبر نام ہیں۔ باوقاراور سنجیدہ لہجہ اور دوٹوک انداز میں سوال ان کا خاصہ ہے۔ ہم نیوز میں سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے ساتھ وہ جلد اپنے پرگروام کا آغاز بھی کریں گے۔

محمد مالک  قبل ازیں 92 نیوز پر ’بریکنگ ویوز وِد مالک‘ کے نام سے پروگرام کر چکے ہیں۔ اپنے صحافتی سفر کے دوران 2014 میں انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے مینجنگ ڈائریکٹر(ایم ڈی) کے طور پر بھی ذمہ داریاں ادا کیں. اس کے علاوہ ڈان نیوز میں بھی ایک پروگرام کی میزبانی کر چکے ہیں۔

وہ ملک کے تمام بڑے نیوزچینلز میں کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ماضی میں انگلش اخبار دی نیوز اور دی مسلم کے ایڈیٹربھی رہ چکے ہیں۔ دو دہائیوں پر مشتمل صحافتی سفر کے دوران حق گوئی اور بے باکی ان کا خاصہ رہی ہے۔

ہم نیوز کے نئے سربراہ اپنے پروگرام کے لیے موضوع کے انتخاب میں نڈر اور جارحانہ مزاج رکھتے ہیں۔ اہم خبروں کے ساتھ ساتھ سیاسی و ملکی مسائل پر ذمہ دارانہ تجزیہ ہمیشہ ان کا خاصہ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں