ہنگو میں حساس اداروں کی کارروائی، چار دہشت گرد مارے گئے

آواران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے

فوٹو: فائل


راولپنڈی: خیبرپختونخواہ کے علاقے ہنگو میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت حساس اداروں نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ہنگو میں کارروائی کی گئی جس میں چار مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔ تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔

پاک فوج کی کارروائی کے دوران مارے جانے والے دہشت گرد 23 نومبر 2018 کو ہنگو میں ہونے والے خود کش حملے میں ملوث تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں میں دھماکے کا ماسٹر مائنڈ کمانڈر اسلام بھی شامل ہے۔ جو قاضی پمپ کے قریب اپنے ایک ساتھی شاہد کے گھر پر رہائش پذیر تھے۔

مارے جانے والے دہشت گردوں میں کمانڈر اسلام، لائق، محب اللہ اور شاہد شامل ہیں۔ مارے جانے والے دہشت گردوں کی جانب سے فورسز پر شدید فائرنگ بھی کی گئی تاہم سیکیورٹی اہلکار محفوظ رہے۔


متعلقہ خبریں