گورنر سندھ عمران اسماعیل کا موٹر وے پر چالان


اسلام آباد: موٹروے پولیس نے کلر کہار کے قریب تیز رفتاری کے باعث گورنر سندھ عمران اسماعیل کی گاڑی کا چالان کر دیا۔

موٹروے پولیس کے مطابق گورنر سندھ کی پراڈو 136 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جا رہی تھی۔

بدھ کے روز پٹرولنگ آفیسر عدنان منیر نے گورنر سندھ  کی گاڑی کا چالان کیا۔ عمران اسماعیل نے جرمانہ ادا کرنے کے بعد موٹروے پولیس کو سراہا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب موٹر وے پولیس نے کسی اہم شخصیت کا چالان کیا ہو۔ گزشتہ سال جولائی میں نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر علی ظفر کی گاڑی کا بھی چالان کیا گیا تھا۔

بیرسٹرعلی ظفر کی گاڑی کا چالان تیزرفتاری کے باعث کیا گیا تھا۔

علی ظفر کا ڈرائیور 138 کلومیٹر کی رفتار سے گاڑی چلا رہا تھا جس کے بعد موٹر وے پولیس کی گاڑیوں نے تعاقب کرکے علی ظفر کی گاڑی کو روکا۔

موٹر وے حکام کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر کے ڈرائیور کو 750 روپے جرمانہ کیا گیا،جو علی ظفر نے باخوشی ادا کر دیا۔


متعلقہ خبریں