اراکین کی رکینت معطلی سے سیاسی بحران پیدا نہیں ہوگا، ثمر عباس


 اسلام آباد:  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 332 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی ہے۔

ہم نیوز کے اینکر پرسن ثمرعباس نے اس بارے میں بعد کرتے ہوئے کہا کہ تکنیکی طور پررکنیت معطل  ہونے والے  وزرا کی وزارت بھی ختم ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب تک چوہدری فواد حسین اپنے گوشوارے جمع نہیں کرا دیتے اور ان کی رکینت بحال نہیں ہوجاتی اس وقت تک وہ وزیر اطلاعات کے اختیارات استعمال نہیں کرسکتے۔

اینکر پرسن کے مطابق اس سے کوئی بڑی سیاسی بحرانی کیفیت پیدا ہونے نہیں جارہی کیونکہ یہ کوئی اتنا بڑا معاملہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت چھوٹا سا عمل ہوتا ہے جس میں ہر برس تمام افراد الیکشن کمیشن میں اپنی تفصیلات جمع کراتے ہیں اور اس کے لیے بار بار الیکشن کمیشن کی جانب سے تاریخ دی جاتی ہے جب آخری تاریخ گزر جانے کے بعد بھی گوشوارے جمع نہ کرائے جائیں تو ای سی پی ارکان اسمبلی کی رکینت معطل کرنے کا مجاز ہوتا ہے۔

ثمرعباس نے بتایا کہ رکینت کی معطلی سے سب سے زیادہ نقصان ان ارکان اسمبلی کو ہوتا ہے جو کسی وزارت پر فائز ہوں کیونکہ رکینت کی معطلی کے بعد وزارت کے اختیارات بھی چلے جاتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ عارضی معطلی ہوتی ہے اور جسے ہی کوئی رکن اپنے گوشوارے جمع کرادے گا اس میں کی رکینت بحال ہوجائے گی۔


متعلقہ خبریں