جناح اسپتال،این آئی سی وی ڈی اوراین آئی سی ایچ کے آڈٹ کا اعلان

کراچی:  جناح اسپتال میں ہیٹ اسٹروک وارڈ  قائم

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ 18 ویں آئینی ترمیم پر عدالت کے فیصلے کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے جناح اسپتال کراچی، قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) اور قومی ادارہ برائے اطفال (این آئی سی وی ایچ) کا آڈٹ کرانے کا بھی اعلان کیا۔

ہم نیوز کے مطابق صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے 18 ویں آئینی ترمیم پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ این آئی سی ایچ، این آئی سی وی ڈی اور جناح اسپتال کراچی وفاقی حکومت کے پاس رہیں گے۔

رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے دعویٰ کیا کہ ان اداروں کو بین الاقوامی معیار کے اسپتالوں میں تبدیل کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما کا مؤقف تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا سب سے اہم مقصد عوام کو علاج معالجے کی بہتر سے بہتر سہولیات فراہم  ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ان اسپتالوں میں بین الاقوامی معیار کی خدمات مہیا کی جائیں گی۔

پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیرزمان نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس ان اسپتالوں کے اختیارات ہونے کا سب سے زیادہ فائدہ عوام کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ان اسپتالوں میں جو سہولیات مفت بہم پہنچا سکے وہ پہنچائیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے 18 ویں ترمیم پر حکومت سندھ کی درخواست مسترد کردی اوراپنے فیصلے میں کہا ہے کہ جناح اسپتال کراچی کو کنٹرول وفاقی کے پاس رہے گا۔

عدالت عظمیٰ نے درخواست مسترد ہونے کی جوہات تفصیلی فیصلے میں دینے کا لکھا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق عدالت عظمیٰ کے سربراہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے مختصر حکمنامہ پڑھ کرسنایا ہے۔ حکمنامے میں واضح کیا گیا ہے کہ جناح اسپتال کراچی کا کنٹرول وفاقی حکومت کے پاس رہے گا۔

سپریم کورٹ آف پاکستنا نے 18 ویں آئینی ترمیم کے تحت جناح اسپتال کراچی کے انتظامی اختیارات کی منتقلی کے متعلق فیصلہ سات جنوری کو محفوظ کیا تھا


متعلقہ خبریں