پاکستان اسٹاک ایکسچینج 39ہزار243 پر بند

اسٹاک مارکیٹ کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 91 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی منفی رجحان موجود ہے جب کہ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 217 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جبکہ انڈیکس 39,243.89 پر بند ہوا۔

فوٹو: فائل

جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز منفی رجحان دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ مسلسل منفی زون میں ٹریڈ کرتی رہی۔

کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 39 ہزار 271 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا تاہم جلد ہی مارکیٹ کے منفی زون میں جانے کے بعد 100 انڈیکس میں 217 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 39 ہزار 54 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

اس وقت تک مارکیٹ میں 5,816,110 شیئرز کی لین دین ہو چکی تھی جس کی مالیت 443,420,572 پاکستانی روپے بنتی ہے۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں مفنی رجحان رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 342 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں