سپریم کورٹ کا اسکول فیسوں میں 20 فیصد کمی کا حکم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے بچوں کی اسکول فیسوں سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا ہے، اسکولوں میں بچوں کی فیسوں سے متعلق فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا۔

ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے اسکول کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا حکم جاری کر دیا، کمی کے حکم کا اطلاق ملک بھر کے تمام اسکولوں پر ہوگا۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری فیصلے کے مطابق 20 فیصد کمی کا اطلاق 5000 سے زائد فیس پر ہوگا۔  5000 سے کم فیس والے اسکول 20 فیصد کمی سے مستثنیٰ ہیں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق طلبہ اور والدین کو کم فیس جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے، جو والدین کم فیس جمع نہیں کرائیں گے ان کے خلاف ڈسیپلینری ایکشن لیا جائےگا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ والدین اسکول کی فیس مقررہ وقت تک ادا کریں۔  فیسوں پر کمی سے اسکالر شپس اور سکول کی سہولیات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ اسکول اساتذہ کی تنخواہوں میں کوئی کمی نہیں کریں گے، ایف آئی اے کی جانب سے اسکولوں کے قبضے میں لیے گئے ریکارڈ کاپی کرکے واپس کرے۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ لا اینڈ جسٹس کمیشن نے تعلیمی اصلاحات سے متعلق رپورٹ اپنی ویب سائٹ پر نمایاں کی ہے، اس پر متعلقہ افراد کے تجاویز آرہی ہیں۔ اس ملک میں قانون اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں کر سکتے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ نجی اسکولوں نے عدالتی حکم کے بارے میں والدین کو تضحیک آمیز خطوط لکھے، جن اسکولوں نے  خطوط لکھے ان کو نوٹس جاری کرتے ہیں۔ اسکول وضاحت کریں کہ کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔


متعلقہ خبریں