فرانس کی یونیورسٹی میں دھماکہ، 3 افراد زخمی


پیرس: فرانس کے شہر لیون کی یونیورسٹی میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر مکی خبر رساں کے مطابق دھماکے کے فورا بعد عمارت میں آگ لگ گئی جس کے بعد فضا میں دھوئیں کے بادل  پھیل گئے۔ فائرفائٹرز کا عملہ موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ یونیورسٹی کی عمارت میں ہونے والا کام ہے، دھماکہ عمارت میں موجود تعمیراتی کام میں مصروف ورکرز کی وجہ سے ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا دھماکہ تخریب کاری کی وجہ نہیں بلکہ گیس کی بوتل پھٹنے سے ہوا۔ دھماکہ سائنس لائبریری کی عمارت میں ہوا جس کے بعد متاثرہ عمارت خالی کرا لی گئی ہے۔ یونیورسٹی کی سائنس بلڈنگ میں 22 ہزار طالبِ علم زیرِ تعلیم ہیں۔

اس سے قبل بھی فرانس کے شہر پیرس کی ایک بیکری میں دھماکہ ہوا تھا۔ جس کی وجہ بیکری میں گیس کی لیکج بتائی گئی تھی۔ اس حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں