سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 

فوٹو: فائل


کراچی: سونا پھرمہنگا ہوگیا۔ فی تولہ سونے پر 200 روپے بڑھ گئے جبکہ دس گرام سونا 172 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

اضافےکے بعد فی تولہ سونا 67 ہزار400روپے اور دس گرام سونےکی قیمت 57 ہزار785 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

کچھ روز قبل بھی سونے کی قمیتوں میں فی تولہ سونے پر 800 روپے کاغیرمعمولی اضافہ ہوا تھا جبکہ دس گرام سونے  پر687  روپے بڑھے تھے۔

جس کےبعد  فی تولہ سونے کی قیمت 67  ہزارروپے تک پہنچ گئی تھی جبکہ دس گرام سونا 58 ہزارتین سوروپے کا ہوگیا تھا۔

اس سے پہلے بھی  سونےکی قیمت میں اضافہ ہوا تھا اور سونا ایک ہزار روپے فی تولہ اضافے کے بعد 67 ہزار روپے میں فروخت کیا جارہا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق آل صرافہ ایسوسی ایشن کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صرافہ بازار میں دس گرام سونے کی قیمت 57 ہزار 442 روپے ہو گئی تھی۔

اس چند روز قبل سونے کی قیمتوں میں غیرمعمولی طور پر کمی ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں